ابنا: المنار ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شیخ میثم الجمری نے دنیا کے آزاد ضمیرانسانوں سے اپیل کی کہ ملت بحرین کی حمایت کریں ۔ انہوں نے کہا کہ ملت بحرین آل خلیفہ حکومت کے تشدد آمیز رویے کے باوجود اپنی تحریک جاری رکھے گي اور یہ کہ ملت بحرین اپنے حق خود ارادیت پرتاکید کرتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آل خلیفہ کا تشدد ہرروز بڑھتا ہی جارہا ہے اور ہر روز متعدد افراد شہید اور زخمی ہورہےہیں۔ انہوں نے شہر سترہ میں ایک شہید کے جلوس جنازہ پر آل خلیفہ حکومت کے کارندوں کے حملوں کو وحشیانہ قراردیتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری نے ملت بحرین کے حقوق کو نظر انداز کردیا ہے۔ انہوں نے تمام آزاد ضمیر انسانوں سے اپیل کی کہ دنیا کے مختلف ملکوں میں سعودی عرب اور بحرین کے سفارت خانوں کے سامنے احتجاجی مظاہرے کرکے آل خلیفہ اور آل سعود کی وحشیانہ پالیسیوں کی مذمت کریں۔........... /169
16 ستمبر 2011 - 19:30
News ID: 266107
بحرین کے ایک انقلابی رہنما شیخ میثم الجمری نے کہا ہے کہ ملت بحرین آل خلیفہ حکومت کی سرنگونی تک اپنی تحریک جاری رکھے گي۔